میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کوللکارنے والوں کوپوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان کوللکارنے والوں کوپوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دینگے،پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیاجائے گا،دہشت گردپاکستان کے دشمن ہیں،پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے،پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کااجلاس دوجنوری پیر کو دوبارہ ہوگا جس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔جمعہ کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت جمعہ کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان کے سدباب کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے۔ شرکاء نے کہاکہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیاجائے گا۔اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اْن کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی۔ اجلاس نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردپاکستان کے دشمن ہیں،پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے،پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بروز پیر مورخہ 2 جنوری 2023کو جاری رہے گا جس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں