میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن نئے فارمولے پر کام کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن نئے فارمولے پر کام کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن نئے فارمولے پر کام کر رہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا کہ کون ایک ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ انہیں اعتراض نہیں کہ کونسی سیاسی جماعتیں مل رہی ہیں مگر زرداری اور گورنر سندھ ان جماعتوں کو ملا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کا مطلب صرف کرپشن ہے، 15 جنوری کو کراچی میں ہر حال میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی پچھلے کئی سال سے اقتدار میں ہے، جو جمہوری پارٹی ہونے کا محض دعوی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی میں کوئی بھی محفوظ نہیں، عوام کو موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے کھلے عام اسلحے کے زور پر محروم کیا جا رہا ہے، شہرِ قائد میں سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ گوادر میں پر امن دھرنے پر پولیس کا حملہ قابلِ مذمت ہے، وہاں شہری پرامن احتجاج کر رہے ہیں لیکن انٹرنیٹ تک بند کر دیا گیا ہے۔ِجماعتِ اسلامی کراچی کے امیرنے کہا کہ گوادر میں جو معاملات طے ہوئے بلوچستان حکومت نے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں