میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ، ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری

اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ، ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبر پختو نخواسے ہے، دہشت گردی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دی جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر کے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کر دی گئی جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت اقدامات کے باعث دفاتر یا کاروباری مقامات پر جانے کے لیے 15 سے 20 منٹ پہلے نکلیں۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سخت چیکنگ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہے، جس پر زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ دوران چیکنگ اہل کاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو دیکھتے ہی فورا پکار 15 پر اطلاع دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں