بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔ نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی گجرات کے کارڈیولوجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خود تصدیق کی اور کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔ اپویشن رہنما راہول ندھی نے بھی بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔