میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی بجٹ ،ایم کیوایم ،جی ڈی اے کا حکومت سے تعاون نہ کرنے کافیصلہ

منی بجٹ ،ایم کیوایم ،جی ڈی اے کا حکومت سے تعاون نہ کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) منی بجٹ کی منظوری کے مشن پر گامزن بوکھلاہٹ کا شکار حکو مت کی جانب سے دو بڑے اتحادیوں سے رابطہ تاحال نہ کیا جا سکا ومتحدہ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے عنقریب بلدیاتی انتخابات کے پیش ِ نظر حکومت کی کشتی میں سوار ہونے سے صاف انکار کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی بھی معاملے پر تذبذب کا شکار ہو گئی و بجٹ کی منظوری سے متعلق آ ج اہم فیصلے متوقع۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق اتحادی جماعتوں سے رابطے زور و شور سے جاری ہیںاس ضمن میں حکومت پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ق کو منانے میں کامیاب دکھائی دیتی ہے جس نے اس مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دینے کی حمایت کر دی ہے جبکہ متحدہ پاکستان اور جی ڈی اے جو وفاقی حکومت سے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنے تحفظات کا اظہار پہلے ہی کر چکی ہیں سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا جا سکا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی بھی تمام تر معاملے پر کوئی واضح فیصلہ نہیں دے سکی ہے تمام اتحادی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں عوامی حلقوں سے ٹھکرائے جانے کے پیش ِنظر حکومت کے اس اقدام سے دوری اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے جس پر وفاقی حکومت کی مشکلات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں حکومت 12جنوری کو آئی ایم ایف کے چھٹے اجلاس سے قبل منی بجٹ منظور کروانے کی پابند ہے اس اجلاس میں حکومت کو منی بجٹ بل کی کاپی پیش کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جو آ ئی ایم ایف کی کڑی شرائط میں سے ایک ہے تاہم آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں