میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپامیں نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کی دو چہیتے افسران پر نوازش

سیپامیں نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کی دو چہیتے افسران پر نوازش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپامیں نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کی دو چہیتے افسران پر اضافی چارج کی نوازش جاری، بڑے صنعتی اضلاع کیمسٹ محمد کامران کے حوالے کردیے، سابق فرنٹ مین محمد حبیب اللہ کو سیپا کمپلیکس کا انچارج بناد یاگیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا ) کے نان کیڈر ڈی جی نعیم احمد مغل نے سال 2020 میں ایک حکم جاری کرکے کراچی کے 6 اضلاع غربی، کورنگی، شرقی، ملیر، جنوبی اور وسطی کو نوٹیفائی کرکے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ضلعی انچارج ، انسپکٹر، فیلڈ اسسٹنٹ کی کمیٹی سے لینے کی سفارش کی ، جس کے بعد گزشتہ برس نان کیڈر ڈی جی نعیم احمد مغل نے اپنے دو چہیتے افسران منیر احمد عباسی اور کیمسٹ محمد کامران خان کو عہدے عنایت کرکے اضافی چارجز کی نواز ش کی ہیں، منیر احمد عباسی کوملیر اور کورنگی اضلاع کی چارج دی گئی، جبکہ کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو ضلع وسطی اور کیماڑی کے اختیارات دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل نے اپنے سابق فرنٹ مین گریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹ محمد حبیب اللہ خان کو سیپا کمپلیکس کا نگران اور انچارج بنایا گیا ہے، اسسٹنٹ اکائونٹنٹ محمد اقبال کو کمپلیکس میں صفائی اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سیپا میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من پسند افسران کو کراچی کے بڑے اضلاع کا چارج دیا گیا ہے، من پسند افسران شہر کے صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان سے بھاری وصولی کرتے ہیں ، عدالتی احکامات کے بعد دکھاوے کیلئے اضافی چارجز واپس لینے کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن تمام اختیارات ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد عباسی اور کیمسٹ محمد کامران خان کے پاس ہیں، من پسند افسران شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی این او سیز جاری کرنے کے عوض کروڑوں رشوت وصول کرتے ہیں، اس کے علاوہ فیکٹریز کے فلٹر پلاٹنٹس اورآلودگی پھیلانے سے روکنے کے اقدامات نہ کرنے پر جرمانے کے بجائے غیرقانونی طور پر رشوت لیتے ہیں ۔ افسر کا کہنا تھا کہ سیپا میں ماضی میںنان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کے فرنٹ مین کے طور پر بڑے اثاثے بنانے والے محمد حبیب اللہ خان کو سیپا کمپلیکس کا انچارج بنایا گیا ہے، لیکن محمد حبیب اللہ خان کی نگرانی میں سیپا کی چھت پر نصب ایئر مانیٹرنگ سسٹم اور گاڑی ابھی تک زنگ آلود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں