نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں،خواجہ آصف
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں ۔انہوں نے عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو ڈھائی سال سے نواز شریف کو کمزور کرنے کیلئے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہیں ،مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے ہیں،دو سال سے یہ کیس بھگت رہا ہوں، پہلے پنڈی پھر لاہور ،اب تک کوئی تفتیش نہیں ہو ئی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں، کہا جا رہا ہے نوازشریف کو چھوڑ دو۔