سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے
شیئر کریں
لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں اور نواز شریف کی بھی جلد روانگی کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی آ ج (ہفتے )کو سعودی عرب روانگی کا امکان ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔