پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
شیئر کریں
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ
پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان
ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔دنیا بھر میں ایئر بس طیاروں کو نئے مسائل کا سامنا ہے ، ایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے نے ہزاروں طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، طیارہ ساز کمپنی نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی۔ایئربس طیاروں میں حالیہ نئے سافٹ ویئر کی سولر ریڈی ایشن (شمسی تابکاری)سے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر ایئربس کمپنی نے دنیا بھر کی ایئر لائنز کے 6 ہزار طیارے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے بھی ایئر وردی نیس ہدایت نامہ جاری کر کے کمپنی کو مذکورہ طیاروں کو فوری گرانڈ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔پاکستان میں بھی ایئر لائنز کے پاس اے 320 طیارے ہیں، اس لیے فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔ حال ہی میں ایئر بس نے ایک نیا سوفٹ ویئر 104 ریلیز کیا تھا، اس نئے سافٹ میں دوران پرواز متعدد ایئر لائنز کے طیاروں میں مسئلہ رپورٹ ہوا ہے ، جس پر کمپنی نے ہدایات دی ہیں کہ تمام ایئر لائنز پرانا سافٹ ویئر ورژن دوبارہ لوڈ کر لیں۔تاہم پی آئی اے کے ترجمان نے موقف میں کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ہے ، اس لیے قومی ایئر لائن کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔


