ڈی چوک پر بہت غلط ہوا،جلسے اور احتجاج کو دوسروں کا بھی حق سمجھتا ہوں،فضل الرحمان
شیئر کریں
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک بہت غلط ہوا مگر پی ٹی آئی کو بھی اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے ، احتجاج کو اپنے اور دوسروں کے لیے بھی حق سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے طرز عمل پر غور کرے ، کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے ۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بڑا احتجاجی مارچ کیا، اس احتجاج میں کوئی گملا ٹوٹا اور نہ ہی نقصان ہوا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں صوبوں کی حکومتیں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات نہیں کررہیں۔