ملک پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا پھر ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ سراج الحق
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا پھر ہم کیوں پیچھے رہ گئے ہیں؟امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزارارب سے زائد کرپشن ہوتی ہے، ریلوے، واپڈا سمیت ہر ادارہ خسارے میں ہے، اداروں کے خسارے کی بڑی وجہ قیادت کرپٹ ہے، ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ہر سال اشرافیہ 7 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، جب صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی چور ہوگا تو بازار کا چوکیدار چور کیوں نہیں ہوگا؟ بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی، پانامہ لیکس، پنڈوراباکس میں غریبوں کا نہیں حکمرانوں کا نام ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر قوم کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے تو الیکشن میں لیٹروں، چوروں کے بجائے دیانت دار لوگوں کو موقع دیں، آج ملک میں غربت، مہنگائی چاروں طرف ناچ رہی ہے، پاکستان پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ اڑدھوں،آستین کے سانپوں نے قوم کو بار بار ڈسا۔