میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور انکار پر غدار کہتے ہیں، مریم نواز

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور انکار پر غدار کہتے ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت عمران خان کو قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ ، غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں ،جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظمؒ کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ ،جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟۔مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں