صائمہ مڈ ٹاؤن کیلئے ایک ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹ) صائمہ مڈ ٹاؤن کیلئے ایک ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کے منصوبے کا انکشاف، کوہستان کے مختلف گوٹھوں کے رہائشیوں نے کمشنر حیدرآباد کو درخواست دے دی، دیھ ہتل بت میں سرکاری، نجی زمینوں اور منسوخ شدہ کھاتوں پر پراجیکٹ شروع کیا گیا، زمینوں کو غیرقانونی طور پر الاٹ اور ضم کیا گیا، مقامی قبضہ مافیا، غنڈوں اور مسلح سیکورٹی گارڈز نے قدیم باشندوں کی مورثی اور قابل کاشت زمین پر قبضہ کرلیا ہے، درخواست، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے قریب شروع کئے گئے مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے ایک ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، کمشنر حیدرآباد کو کوہستان کے گاؤں جیو پالاری، پھل پالاری، لال بخش پالاری اور شوکت پالاری کی رہائشیوں نے درخواست جمع کروائی ہے، درخواست کے مطابق مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے ایک ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کرکے 80 ارب ہتھیانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، دیھ ہتل بت میں سرکاری ،نجی زمینوں اور منسوخ شدہ کھاتوں پر پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور زمینوں کو غیرقانونی طور الاٹ اور ضم کیا گیا ہے، مقامی لوگوں کے پاس لیز موجود ہے لیکن لیزرد کرکے انہیں فرضی ناموں سے دوسرے لوگوں کو الاٹ کرکے بیچا جا رہا ہے، درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے مقامی قبضہ مافیا، غنڈہ عناصر اور مسلح سیکورٹی گارڈز نے قدیم باشندوں کی مورثی زمینوں اور پانی والے راستوں کی قابل کاشت زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے، زمینوں کی منتقلی اور الاٹمنٹ کی تحقیقات کی جائیں۔