سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پا گیا
شیئر کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب ڈپازٹ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالرز کے فنڈز اسٹیٹ بینک کے پاس رکھوائے گا۔اعلامیے کے مطابق معاہدے کے موقع پر سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈز برائے ترقی نے کی۔ایس بی پی کے مطابق معاہدے پر سعودی فنڈز کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن مرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستان کی جانب سے دستخط کیے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈز منتقلی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرہ کا حصہ ہوں گے جو کورونا وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مدد گار ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان، سعودی عرب کے مضبوط اور خصوصی تعلقات کاعکاس ہے، برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔