میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈرزمافیاکیخلاف ایس بی سی اے،کے ڈی اے افسران ڈٹ گئے

بلڈرزمافیاکیخلاف ایس بی سی اے،کے ڈی اے افسران ڈٹ گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: مظفر حسین عسکری) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے افسران نے عدالت میں بلڈرز کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس ضمن میں مذکورہ محکموں سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے جرأت کو بتایا ہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد کی جانب سے نسلہ ٹاور اور دیگر غیر قانونی قرار دی گئی عمارتوں کی این او سی اور نقشہ جات کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف کے بی سی اے اور کے ڈی اے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے این او سی اور نقشہ جات کی اجازت دینے والے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نسلہ ٹاور اور دیگر غیر قانونی قرار دی گئی عمارتوں کے بلڈرز نے محکمہ کے بدعنوان افسران کو لاکھوں روپے رشوت دے کر این او سی اور نقشہ حاصل کیے تھے اور کئی افسران کو اپنے بااثر سرپرست افراد کے ذریعے بلڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بلڈرز نے افسران کا ساتھ دینے کی بجائے اب آباد کے ساتھ ملکر ان کے خلاف عدالت جارہے ہیں۔ جبکہ اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں جو افسران کو رشوت دے کر عمارتیں تعمیر کراتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں 500 سے زائد ایسی عمارتیں موجود ہیں جن کے بلڈرز نے سرکاری زمین پر قبضہ کراکے کے بی سی اے اور کے ڈی اے کے افسران کو لاکھوں روپے رشوت دے کر این او سی اور نقشہ حاصل کرکے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کرلی ہیں، شکایات کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور سارا الزام محکمہ کے افسران پر لگادیا گیا ہے۔ آباد ایسے بلڈرز کے خلاف ازخود کارروائی کرے جو ان میں شامل ہوکر اپنے غیر قانونی کام کو جائز قرار دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوسری جانب نسلہ ٹاور سمیت سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینے والے افسران نے بلڈرز کے خلاف ثبوت عدالتوں میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اصل ذمہ دار بلڈرز کو قرار دیا ہے ان کو این او سی اور نقشہ پاس کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں