میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھ دہائیوں میں خدمات ،صنعتی سیکٹر میں اضافہ ،زرعی شعبہ سکڑگیا،ورلڈبینک

چھ دہائیوں میں خدمات ،صنعتی سیکٹر میں اضافہ ،زرعی شعبہ سکڑگیا،ورلڈبینک

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ورلڈ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں خدمات کے شعبہ میں 12.8 فیصد اورصنعتی شعبہ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قومی معیشت کے اہم ستون زرعی شعبہ کا معیشت میں حصہ 14.4 فیصد کم ہوا ہے ۔ ورلڈ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 1960 کی دہائی میں خدمات کا شعبہ مجموعی قومی معیشت میں 44.5 فیصد، صنعت 17.7 فیصد اور زراعت کا حصہ 37.8 فیصد تھا۔ 1970 کی دہائی میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 4.1 فیصد کے اضافہ سے 48.6 فیصد تک بڑھ گیا، اسی طرح صنعتی شعبہ کا حصہ بھی 2.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 20.6 فیصد تک پہنچ گیا تاہم زراعت کے شعبہ کا حصہ 7فیصد کم ہوکر 30.8 فیصد تک آگیا۔ 1980 کی دہائی میں بھی خدمات اور صنعت کے شعبوں کا حصہ بالترتیب 5 فیصد اور 0.2 اضافہ سے 53.6 فیصد اور 20.8 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ زرعی شعبہ کا حصہ مزید 5.2 فیصد کم ہوکر 25.6 فیصد تک آگیا۔ 1990 کی دہائی کے دوران بھی اسی طرح کے اعداد وشمار سامنے آئے ، اس دوران خدمات اور صنعت کے شعبے کا حصہ بڑھ گیا تاہم زرعی شعبہ کے حصے میں کمی آئی۔ 2000 کی دہائی میں اس رجحان میں تھوڑی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران خدمات کے شعبہ کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھ کر 57.9 فیصد تک پہنچ گیا تاہم صنعت اور زراعت کے شعبوں کے حصوں میں کمی ہوئی۔ صنعت کا حصہ 19.1 فیصد اور زراعت کے شعبہ کا حصہ 23 فیصد تک سکڑ گیا۔ سال 2010 تا 2019 کے دوران خدمات کے شعبہ کا حصہ 57.3 فیصد، صنعتی شعبہ کا حصہ 19.3 فیصد اور زرعی شعبہ کا حصہ23.4 فیصد رہا۔ اس طرح گزشتہ 60 سال کے عرصہ میں مجموعی قومی معیشت میں خدمات کے شعبہ کے حصہ میں 12.8 فیصد اور صنعتی شعبہ کے حصہ میں 1.6فیصد اضافہ ہوا جبکہ زرعی شعبہ کے حصہ میں 14.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں