میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹیٹ آئل کیماڑی کی سپلائی لائنیں غیر محفوظ، انتظامیہ کی چشم پوشی

پاکستان اسٹیٹ آئل کیماڑی کی سپلائی لائنیں غیر محفوظ، انتظامیہ کی چشم پوشی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹیٹ آئل کی کیماڑی میں موجود سپلائی لائنیں غیر محفوظ ہو گئیں آتشزدگی کے لاتعداد واقعات رونما ہونے کے باجود بھی انتظامیہ ہوش کے ناخن نہ لے سکی گذشتہ دنوں کیماڑی میں آئل ٹرمینل اور انسٹالیشن ایریا میں پی ایس او کی پائپ لائنوں میں کام کرنے والے5 مزدوروں کے موت کی ابدی سونے کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے ایچ ایس ای قوانین کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس او انتظامیہ کی جانب سے سپلائی لائن میں کام کرنے والے مزدوروں کو اپنی مدد آ پ کے تحت چھوڑ دیا گیاہے جس کے تحت حساس ترین ایریا میں انہیں آتشزدگی سے بچاؤ اور اپنی جانیں محفوظ بنانے سے متعلق کسی بھی قسم کی کٹ فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔حالیہ دنوں پی ایس او کی سپلائی لائنوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے بچھائی جانے والی تیل سپلائی لائنیں بھی انتہائی غیر محفوظ دکھائی دے رہی ہیں۔ کیماڑی میں آئل ٹرمینل اور انسٹالیشن ایریا میں گذشتہ کئی سالوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بھی حملے کی متعدد کوششیں کی گئی ہیں جس کے بعد بھی پاکستان اسٹیٹ آئل کی انتظامیہ خواب ِ غفلت کے مزے لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں