میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ سینٹرل لینڈ گریبرز کی کالونی میں تبدیل

ڈسٹرکٹ سینٹرل لینڈ گریبرز کی کالونی میں تبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ سینٹرل ( لینڈ گریبرز ) کی کالونی میں تبدیل ادارہ ترقیات کراچی سرجانی ٹاؤن کے راشی و کرپٹ ایکسین ” شیخ کمال اور انکے فرنٹ مین کھلاڑی مظہر صدیقی کلرک ” نے سرکاری اراضی کی بندر بانٹ عروج پر پہنچا دی ڈسٹرکٹ سینٹرل حکومتی و انتظامی رٹ کا دور تک وجود نہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل مقامی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت / چشم پوشی کے سبب ” سرکاری اراضی ” کی بندر بانٹ کا بڑا ذریعہ بن گیا بالخصوص سرجانی ٹائون لینڈ مافیا کی آندھی کمائی کا ذریعہ بن گیا ” لینڈ مافیا ” نے ” کروڑوں / اربوں کی سرکاری اراضی پر اپنا راج قائم کرلیا ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے راشی و کرپٹ افسران اور کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ سیل کیساتھ سیاسی / مافیا /! علاقہ پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا۔کے ” قبضے ” جاری ” مال کماؤ کی لت نے تمام محکمہ جاتی افسران و اہلکاروں کو اپنے حاصل شدہ اختیارات و عہدوں کو بھاری رشوت / بھتہ وصولی کے باعث فروخت کرنے پر میدان میں اتار دیا محافظوں نے خود ریزن کا روپ دھار لیا چائنا کٹنگ کا بیھنگم سلسلہ مزید زور پکڑتا جارہا ہئے ادھر مقامی علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لینڈ مافیا سرکاری / عیر سرکاری اراضی کسی کو بھی چھوڑنے پر تیار نہیں اسکے علاؤہ کسی گوٹھ کوبھی بخشنے پر راضی نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس / انتظامیہ کی مکمل سرپرستی و حمایت سے لینڈ مافیا تیزی سے غیر قانونی تعمیرات کرا رہے ہیں سرجانی ٹاؤن میں کسی بھی ندی نالے کو بھی نہیں چھوڑا جارہا کہ کے ڈی اے کے مظہر صدیقی نے اپنی جیبیں بھر کر آنکھیں بند کر لیں ایک پلاٹ کے پچیس ہزار روپے لیے جانے کا انکشاف سرجانی ٹاون کے ہر سیکٹر میں اس وقت چائنا کٹنگ اور لینڈ مافیا گوٹھوں پر قبضہ کرکے سرکاری اراضی کو فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں پارک کھیل کے گراؤنڈ اور ایکسٹرا لینڈ پر بھی قبضہ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ گئی وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں