میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت بوکھلا اٹھی ہے، بلاول بھٹو

حکومت بوکھلا اٹھی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔واضح رہے کہ پی ڈیم ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے سے ا?صفہ بھٹو زرداری کے علاوہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے جس کی وجہ سے میزبان جماعت پیپلز پارٹی نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں