میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے تین نام تجویز کردیے

شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے تین نام تجویز کردیے

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں ۔ شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام وزیراعظم کو بھجوا ئے ہیں ۔ قائد حزب اختلاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لیے نہایت مناسب اور اہل ہیں، امید ہے ان افراد کی اہلیت کی آپ پزیرائی کریں گے ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے ، آئین کے تحت آپ کو مشاورت کا یہ عمل بہت پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں، ہمیں عدالتی حکم کا پورا احترام ہے ، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے ۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خط چیئرمین سینیٹ اورا سپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں لکھا۔ خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے تین تین نام بھی تحریر ہیں۔ سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد رؤف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں