میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے پاس اہلیت ہے نہ چیلنجز کا احساس ، مسلم لیگ (ن)

عمران خان کے پاس اہلیت ہے نہ چیلنجز کا احساس ، مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن میں 100 جھوٹ بولے گئے اور آج روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 600 ارب روپے قرض بڑھ گیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت خود اپنی بدنامی کررہی ہے ، چوری ہورہی ہے ہم روک نہیں سکتے ، کرپشن ، منی لانڈرنگ روکنے کا مفتاح اسماعیل کے معاشی اصلاحات ہی واحد طریقہ تھا، معیشت بہتر نہیں ہوگی تو روزگار کیسے بڑھے گا، جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کن لوگوں نے پیسا باہر رکھا ہے ،حکومت کیوں کارروائی نہیں کررہی، ٹیکس نہ دینے والوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، 50 لاکھ گھر کیلیے کم سے کم 5 کھرب روپے درکار ہیں، اس پرکوئی بات نہیں کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا ہوں گی کوئی بات نہیں کی گئی۔شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، ہم سب سے بڑے احتساب کے حامی ہیں میں نے کہا تھا مجھ سے اور میری کابینہ سے شروع کریں، آج بھی ملک کا اپوزیشن لیڈر جیل میں ہے جب کہ عمران خان، کابینہ احتساب کیلیے پیش ہوں، ان کے وزیر گرفتار نہ ہوں تو میں ذمہ دارہوں گا۔دوسری جانب سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ 90 دن میں ملک سے کرپشن ختم کردوں گا لیکن 100 دن میں خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو رول بیک کردیا گیا، یہ جھوٹ ، دھوکا ہے جو قوم کے ساتھ کیا جارہا ہے ، آج کا جاری وائٹ پیپر ثابت کرے گا، عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے ، نہ انکو چیلنجز کا احساس ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں