ن لیگ ہوش کے ناخن لے، جیالوں سے جمہوری حق چھینا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گرائونڈ جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی ہے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی ایما پررکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،وفاقی دارالحکومت سے پیپلزپارٹی کے پرچم اور بینر اتارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے،ن لیگ حکومت ہوش کے ناخن لے اوراوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرعمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے،تاریخ شاہدہے کہ جیالوں سے جمہوری حق چھیناجاتاہے تودمادم مست قلندرہوتاہے۔اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی ایما پر رکاوٹین ڈالی جارہی ہے وفاقی دارلحکومت سے پیپلز پارٹی کے پرچم اور بنرز اتارے جارہے ہیں چند پولیس اہلکاروں کو بھیج کر جیالوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا، جلسہ اور اس کے تشہر کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اس لیے ن لیگ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔