اسرائیلی جارحیت خطے میں امن کیلئے نقصان دہ ہے) دفتر خارجہ(
شیئر کریں
پاکستان کی غزہ میں تازہ حملوں کی شدید مذمت، قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کیا
عالمی برادری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے
حالیہ صیہوی کارروائیوں کے حوالے سے دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں پائیدار امن کیلئے نقصان دہ ہے، واقعات کے مطابق پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی جارحیت خطے میں پائیدار امن کیلئے نقصان دہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس پر پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جبکہ امن معاہدے کے بعد اسرائیلی جارحیت خطے میں پائیدار امن کیلئے نقصان دہ ہے۔


