میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دلدار پرویز بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے

دلدار پرویز بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کمپیئر و مصنف دلدار پرویز بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔کمپیئر و مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی بدھ کومنائی گئی، دلدار پرویز بھٹی30نومبر 1948کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کیریئر کا آغاز گورنمنٹ کالج ساہیوال سے بطور لیکچرار کیا، انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ٹاکرا نامی پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا بھی انہوں نے دیا، انہوں نے میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے، وہ پی ٹی وی کے ساتھ 1974 سے مرتے دم تک منسلک رہے۔انکی تحریر کردہ کتابوں میں دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر نمایاں ہیں، وہ 30 اکتوبر 1994 کو امریکا میں دماغ کی شریان پھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں