میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، ناجائز تعمیرات کی گلبرگ میں چھوٹ ، محصولات کانقصان

سندھ بلڈنگ ، ناجائز تعمیرات کی گلبرگ میں چھوٹ ، محصولات کانقصان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

گلبرگ میں خلاف قانون ہونے والی تعمیرات میں اضافہ ہونے لگا ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ دار افسران نے وصولی کے لیے بیٹر نعمان کو مقرر کرلیا ہے،جو ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا سے وصولی کے بعد افسران کو پہنچانے پر مامور ہے ، یاد رہے کہ ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی مجرمانہ غفلت سے کراچی کے دیگر شہروں کی طرح گلبرگ میں غیرقانونی تعمیرات مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیبر مرتضی ، بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان پیدا گیری تک محدود ہیں ، یہی وجہ ہے کہ گلبرگ کے بلاک 14میں پلاٹ آر 1100 اورآر 1119 پر ناجائز تعمیرات جاری ہیں ، بغیر کسی اجازت تعمیرکیلئے بیٹر نعمان کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ، واضح رہے کہ سرکاری افسران دانستہ حکومتی خزانے کو خطیر نقصان پہنچا رہے ہیں ،جس جانب سے متعلقہ اداروں نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں