فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل،دشمن فوج پر حملے، اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے
شیئر کریں
سنگدل صیہونیوں کو حماس کے مجاہدین نے بھرپور جواب دیا ہے ۔فلسطینی جانباز ایک بار پھر تمام رکاوٹیں عبور کرتے پیراشوٹس کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہوگئے۔ ایریز میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا۔ غزہ سرحد کے قریب کئی اسرائیلی ٹینکس کو بھی اڑادیا۔حزب اللہ نے لبنانی علاقے خیام میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔۔کئی اسرائیلی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں ادھرغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں غم وغصہ۔ نیو یارک میں احتجاج کیا گیا ، فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ۔ برلن میں سڑکیں مظاہرین سے بھرگئیں۔ پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پیرس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ساؤ پولو میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ نیدرلینڈ میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ روم میں اقوام متحدہ کے فوڈ آرگنائزیشن کے سامنے لگا اسرائیلی پرچم اکھاڑ پھینک دیا گیا دریں اثناغزہ پر بارود کی بارش کا چوبیس واں روز۔ ہزاروں بے گناہوں کا خون بہانے کے باوجود سنگدل صیہونیوں کی مسلمانوں سے نفرت کی آگ سرد نہ پڑی۔ زمینوں حملے کے دوران حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ شہدا کی تعداد 9 ہزار ہو گئی۔3 ہزار 600سے زائد بچوں سے بھی جینے کا حق چھین لیا گیا۔ بچوں کی اموات پر والدین غموں سے چور ہیں۔۔ غزہ میں ہر طرف آہ وبکا دنیا کے دل دہلانے لگی۔ جنین میں حملہ آور اسرائیلی مجاہدین کی میتوں کو گاڑیوں کے ساتھ باندھ کر گھسیٹتے رہے۔طاقت کے نشے میں چور صیہونی افواج نے جنگ کا دائرہ بڑھا دیا۔۔ نہتے شہریوں پر زمینی۔ فضائی اور بحری حملوں میں تیزی آگئی ہے۔۔ اندھادھند بمباری کے باعث ہر طرف تباہی نظرآرہی ہے۔۔ رہائشی عمارتیں۔ اسکول۔ ہسپتال اور مساجد کھنڈر بن گئیں۔۔ وسطی غزہ کی مسجد بلال بن رباح بھی شہید کردی گئی ۔ مسجد سے ملحق بے گھروں کی پناہ گاہ بھی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اسرائیل کی القدس اسپتال کو خالی کرنے کی وارننگ کے بعد اطراف میں بمباری کی ۔