میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جس ادارے نے عمران نیازی کوپالاپوسااسی کیخلاف زہراگل رہاہے ،وزیراعظم

جس ادارے نے عمران نیازی کوپالاپوسااسی کیخلاف زہراگل رہاہے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے ،یہ شخص ان کیخلاف زہر اگلتا ہے جس ادارے نے اس کو پالا او رپوسا ، اسے چار سال کامیاب کرانے کیلئے انہوںنے محنت کی شاید کامیاب ہو جائے اورپاکستان کا بھلا ہو جائے ، پاکستان کے بہترین مفاد میں سپورٹ بلکہ سپر سپورٹ دی کہ پاکستان کا بھلا ہو جائے اور خیر ہو جائے ،یہ دھکے لگانے کے باوجود ناکام ہو گیا ، پاکستان کی حالت غیر ہو گئی ، عمران نیازی فوج کے خلاف جو باتیں کر رہا ہے اس پر بھارت میں بغلیں بجائی جارہی ہیں انہیں اپنا ہیرو کہا جارہا ہے، ان کا مذموم ارادہ ہے کہ میں ہوں توسب کچھ ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ، اس میں کوئی دورائے نہیںاس کی اپنی خواہش اور ذات ہر چیز سے بالا تر ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،چین کے دورے پر جارہا ہوں اور قوی امید ہے کہ کامیابیاں ملیں گی ،چیئرمین نیب کے تقرر کے وقت میں چور تھا آج آرمی چیف کے تقرر کے لئے پیغام بھیج رہے ہیں کیا اب میں دودھ کا نہایا ہوا ہوں اب کیوں مشاورت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وی لاگرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک اعتراف کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا یا ڈیجیٹل میڈیا کا کبھی اتنا فالوور نہیں رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس میڈیم کی واقعی پاکستان میں آواز بڑے زور سے گونجتی ہے اور سنی جاتی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ حال ہی میں چھ ماہ میں سعودی عرب کا دوسرا دورہ کر کے واپس آیا ہوں،محمد بن سلمان سے انتہائی مثبت اور اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی اور انہوںنے ایک بار پھر بھرپور یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بالکل تیار ہیں اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایسے منافع بخش منصوبے چاہے وہ حکومت کے ہوںیا نجی شعبے دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی دوستی کی مضبوطی کے حوالے سے کوئی دورائے نہیںاورجب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے چاہے وہ مشکل وقت ہو اچھا وقت ہو زلزلہ ،طوفان آیا جنگ ہوامن ہو سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور بغیر کسی سیاسی شرط کے دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محمد بن سلمان بہت جلد پاکستان تشریف لانے والے ہیں ان شا اللہ ان کے دورے میں پورا پاکستان ان کا والہانہ استقبال کرے گا اور ان کو بتائے گاکہ کروڑں پاکستانی نے کس طرح اپنے دلوں میں سعودی عوام کو بھائیوں کی طرح بسایا ہوا ہے ۔میںسعودب عرب ایک خط لے کر گیا ہوا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کی شہ پر مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی کی انہیں معاف اور رہا کر دیا جائے ۔میں کسی ایک پارٹی کا نہیں 22کروڑ عوا کا وزیر اعظم ہوں رہا ، محمد بن سلمان نے دس سیکنڈ نہیں لگائے اور کہا کہ ہم انہیں رہا کر رہے ہیں ۔یہ لوگ عمران خان کی مذموم حرکت کی وجہ سے پھنس گئے لیکن انہوں نے زیادتی کی پاکستان کو بدنام کیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں چین جانے والا ہوں ، چین ہمارا ہمسایہ اوربہترین دوستوں میں شمار ہوتا ہے ۔ چین کی دوستی پاکستان کے ساتھ لازوال ہے ،سعودی عرب کی طرح چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اورپاکستان نے چین کا ساتھ دیا ہے ۔ اس دوستی اورتعلق نے 2015ء میں اس وقت ایک نئی شکل اختیار کی جب نواز شریف اور صدر شی جن پنگ کے درمیان معاہدے ہوئے اور جس کے نتیجے میں سی پیک معرض وجود میں آیا جس کے تحت پاکستان میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، اسی کی وجہ سے آج ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور یہ سی پیک کی مرہون منت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں