میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں