میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج

پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ء سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، سلیکٹر کی بیساکھی چلی گئی ہے اور عمران خان کے سارے پیج پھٹ چکے ہیں۔کراچی کے ریگل چوک پر مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ آواز بنی گالہ اور اسلام آباد ریڈ زون تک پہنچے جنہوں نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر اپنی الٹی گنتی کا سامنا کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، نااہلی، بدانتظامی، برطرفیوں کے خلاف سراپا احتجاج تو ہے لیکن آج پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج خاص طور پر جب کراچی سے شروع ہوتا ہے تو دمادم مست قلندر ہوتا ہے اور آج سے عدم اعتماد کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے قدم اٹھالیے ہیں، ہم جدوجہد کے لیے تیار ہیں، پیپلزپارٹی صف اول میں ہوگی، ہراول دستہ ہوگی، مہنگائی کمرتوڑ ہے، سونامی کس کی آئی ہم سب نے دیکھا، کمر مزدور اورکسان کی ٹوٹی اور اب تو متوسط طبقہ بھی ہائے ہائے کر رہا ہے۔شیری رحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چور، ڈاکو اور احتساب کہنے سے فرصت نہیں ہے اور ان کو پرواہ نہیں ہے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، ان سیپوچھیں جو بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، بجلی کا بل جلائیں کیا، لیکن ہم نہیں جلاتے، ہم پاکستانیوں کو اور تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتے لیکن عمران خان سیکہیں وہ بل تو واپس کردیں جو ڈی چوک میں کنٹینر پر جلایا تھا۔کارکنوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ تمھاری موٹرسائیکل چلے گی یا پاکستان بنے گا موٹرسائیکل کا قبرستان لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، یہ آئی ایم ایف کی بیساکھی پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ اب سب چھوڑ چکے ہیں، عوام ساتھ چھوڑ چکے ہیں، عوام کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اب دن کم رہ گئے ہیں، سلیکٹر کی بیساکھی بھی چلی گئی۔حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ کس کے ساتھ پیچ پر ہیں، کون سے پیج پر ہیں، ہم تو عوام کے ساتھ پیج پر ہوتے ہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان کا پیج پھٹ چکا ہے، عوام کے ساتھ، آئی ایم کے ساتھ پیج پھٹ چکا ہے، ہر ادارے کے ساتھ تصادم میں ہیں، چاہے الیکشن کمیشن ہوں یا کچھ اور ہوں، چاہے سلیکٹر ہوں یا آئی ایم ایف ہوں۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو امریکا سے بھی فون نہیں آتا، اب عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔اس موقع پر جلسے سے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی خطاب کیا اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کراچی میں مختلف اضلاع میں پی پی پی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پی پی پی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت خیبرپختونخوا میں صوابی، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں