میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں ہوگا، وزیراعظم، شہباز شریف پہنچ گئے، اہم رہنما بھی طلب

نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں ہوگا، وزیراعظم، شہباز شریف پہنچ گئے، اہم رہنما بھی طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن+اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول چپ چاپ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ نواز شریف بھی جدہ سے شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی اس اہم میٹنگ کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی اہم پیغام نواز شریف کے لیے لے کر پی کے 785کی بزنس کلاس سیٹ نمبر 3سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس لندن جا چکے ہیں، جبکہ شیڈول کے مطابق انہیں سعودی عرب سے پاکستان آنا تھا، لیکن وہ پاکستان آنے کی بجائے لندن چلے گئے، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اہم ترین سیاسی امور پر مشاورت کے لیے لندن گئے ہیں، کیونکہ اس سے پہلے شہباز شریف بھی لندن جا چکے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی اہم پیغام نواز شریف تک پہنچانے کے لیے گئے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ اہم وفاقی وزراء بھی جلد روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس حوالے سے جب وزیر اعظم ہائوس کے ڈپٹی سیکریٹری سرفراز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی لندن روانگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اس اہم ملاقات میں شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف سمیت اہم وزراء کو بیک ڈور ڈپلومیسی یعنی جدہ میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے اور نیب کو تین نومبر کی پیشی کے حوالے سے بھی پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ شہباز شریف لندن جاتے ہوئے قطر میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی جدہ سے لندن پہنچیں گے جہاں ان کی اپنے بھائی سے ملاقات ہو گی ۔ شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت کابینہ کے بعض اہم وزرا ء کے بھی لندن پہنچنے کا امکان ہے جہاں نیب کیسزاور پارٹی امور سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ دریں اثنائوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نجی دورے پر اپنے پیسوں پر لندن آیا ہوں، میاں نواز شریف سے ملاقات ہوگی، ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق آئین میں کوئی چیزنہیں دیکھی نہ ہی قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز آئی ہے، حکومت چل رہی ہے سازشوں پر یقین کرتا ہوں نہ کوئی گنجائش ہے۔ اتوار کے روز لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات ہو گی دو چار نجی کام بھی ہیں، نجی دورے پر اپنے پیسوں سے لندن آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق آئین میں کوئی چیزنہیں دیکھی اور نہ قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز آئی ہے، حکومت چل رہی ہے سازشوں پر یقین کرتا ہوں نہ کوئی گنجائش ہے، ملک ایک ہے سارے ادارے ایک ہی سائیڈ پر ہیں، ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی نے ملک کی ترقی میں کردارادا کیا ہے، آئین کے تحت جمہوری پارٹی میں جوبھی اختلاف ہوتا ہے اس کااظہارکیا جاتاہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں