2020ء تک کرکٹ کھیلنے والا ہر ملک پاکستان کا دورہ کرے گا‘ نجم سیٹھی
شیئر کریں
لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج سری لنکا کی پاکستان آمد صرف اور صرف قوم کی دعائوں کا نتیجہ ہے ،آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کریگا عنقریب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیگی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ آنے والے دنوں میں انشاء اللہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور امید ہے کہ 2020ء تک کرکٹ کھیلنے والا ہر ملک پاکستان کا دورہ کریگا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانوں کی خوشیوں میں مزید اضافہ کرینگے چیئرمین بورڈ نے کہاکہ ہمارے ملک میں وی آئی پی کلچر ہے اور ہرکوئی پروٹوکول چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر وی آئی پی ٹکٹوںکیلئے بہت دباؤتھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوااور جب میں نے ان ٹکٹوں کی فراہمی سے انکار کیا تو اکثر لوگ ناراض ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت میں ہونے والی آمدنی کو سٹیڈیم کی بہتری پرہی خرچ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر بھی مشکلات تھیں نامور کرکٹرز کے بغیر ایونٹ پھیکا رہتا، لیکن ہم نے مسائل پر قابو پایاسری لنکن کرکٹ بورڈ کو اعتماد لینے کا موقع کولمبو میں اے سی سی اجلاس کے دوران ملاائی لینڈرز کی آمد کے بعد مزید راستے کھلتے جائیں گے اور عنقریب باقی ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم پرامن ملک ہیں۔ آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کریگا جس میں پاکستانبھارت بنگلہ دیش سری لنکا اور افغانستان کے علاوہ ایک کوالیفائنگ ٹیم شامل ہوئی، امید ہے بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔