میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف ہالی وڈ چلے جائیں، میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمرا نخان

شہباز شریف ہالی وڈ چلے جائیں، میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمرا نخان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

منڈی بہائو الدین (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سالوں سے میرا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے ٗ5 مرلے کے گھر میں رہنے والے شریف برادران ارب پتی کیسے بن گئے؟شہباز شریف بالی ووڈ چلے جائیں ٗبہت بڑے اسٹار بن جائیںگے اور اچھے ولن ہوںگے ٗ عزیر بلوچ نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے مرکزی گواہ خالد شہنشاہ کے قتل کا بھی اعتراف کیا ٗعریز بلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے ٗحکومت میں آکر ایماندار لوگوں کو آگے لائیں گے، ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے اور ٹیکس کے پیسے سے ملک چلا کر دکھائیں گے۔اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا 30 سال سے پنجاب پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ 5 مرلے کے گھر میں ہرنے والے شریف برادران ارب پتی کیسے بن گئے؟عمران خان نے کہا کہ 21 سال سے میرا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے ٗمافیا پہلے کرپشن کے ذریعے پیسہ بناتے ہیں اور پھر لوگوں کو خریدتے ہیں یا پھر انہیں قتل کرا دیتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو قتل کرایا۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دوں گا ٗ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا تو ان کا نام بدل کر شو باز شریف رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف بولی ووڈ چلے جائیں، بہت بڑے اسٹار بن جائیں گے اور اچھے ولن ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا کہ اس نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ اس نے آصف زرداری کے لیے 14 شوگر ملوں پر قبضہ کیا اور عزیر بلوچ نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے مرکزی گواہ خالد شہنشاہ کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔عمران خان نے کہا کہ شریف اور زرداری مافیا نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا ٗان لوگوں کے پاس سیاست میں آنے سے پہلے کیا تھا، لیکن آج اربوں پتی بنے بیٹھے ہیں ٗیہ لوگ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرض تھا تاہم آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا مقروض ہے ٗکیا نواز شریف اور اسحاق ڈار کو نہیں پتہ کہ قرضہ لے رہے ہیں، واپس کیسے کریں گے؟انہوںنے کہاکہ ملک میں 35 سو ارب روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے اور ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کے 300 ارب روپے باہر کے ملکوں میں پڑے ہیں ٗ آصف زرداری کی دبئی، لندن اور پیرس میں جائیدادیں ہیں، کوئی پوچھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر ایماندار لوگوں کو آگے لائیں گے، ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے اور ٹیکس کے پیسے سے ملک چلا کر دکھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں