میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرین سٹی ،غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم آفس سیل کرنے کا فیصلہ

گرین سٹی ،غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم آفس سیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) گرین سٹی نامی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم، بلڈر فہد احسان کا گھیراؤ تنگ، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بکنگ آفس سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اینٹی کرپشن میں بھی درخواست دائر، فہد احسان نامی بلڈر نے لوگوں کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے بن احسان گرین سٹی نامی جعلی ہاؤسنگ اسکیم کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، اطلاعات کے مطابق فہد احسان نامی بلڈر نے دس ایکڑ زمین پر اسکیم کا آغاز کیا تھا تاہم اس زمین کے کھاتے اورریونیو ریکارڈ بھی مشکوک ہے، ذرائع کے مطابق فہد احسان نامی بلڈر نے ڈپٹی کمشنر آفس جامشورو کے سابق سسٹم کو کروڑوں روپے دے کر جعلسازی کے ذریعے 10 ایکڑ زمین اپنے نام منتقل کرا کے منصوبے کا آغاز کیا اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو اسکیم 3 سو ایکڑ پر محیط دکھا کر بکنگ کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیا لیے، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فہد احسان کو متعدد خطوط جاری کرکے مزید زمین کی تصدیق اور این او سی لینے کا کہا گیا لیکن بھانڈا پھوٹ گیا کہ فہد احسان کے پاس کوئی زمین ہی موجود نہیں ہے نہ اس کے کھاتوں کی تصدیقی فائل ڈپٹی کمشنر آفس جامشورو میں موجود ہے، اس انکشاف کے بعد سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کی بکنگ آفس سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ دیگر تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق فہد احسان جس 10 ایکڑ زمین کا دعویدار ہے اس کے کھاتوں سمیت بکنگ و دیگر جعلسازیوں پر اینٹی کرپشن میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے جو تصدیقی مراحل میں ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع اپنے آفس اور ایم نائن موٹروے پر بکنگ آفس کے ذریعے لوگوں سے دھوکا دہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں