میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر گلشن حدید ، دو شہریوں پر فائرنگ کے بعد ٹارگٹ کلر بآسانی فرار

ملیر گلشن حدید ، دو شہریوں پر فائرنگ کے بعد ٹارگٹ کلر بآسانی فرار

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ذرائع کے مطابق شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر، مزید دو شہریوں کی جان چلی گئی۔ شہری غیر محفوظ ہو گئے۔ تھانہ جات افسران مال بنانے میں مصروف دکھائی دینے لگے ۔ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود گلشن حدید سومار گوٹھ کے مقام پر دو نامعلوم ٹارگٹ کلرز ملزمان موٹر سائیکل پر آئے جہاں ایک ملزم موٹر سائیکل پر باہر کھڑا رہا جبکہ دوسرے ملزم نے اسٹیٹ ایجنسی میں گھس کر زوار حسین کھوکھر اور اطہر جوکھیو پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی حملے کے نتیجے میں دونوں شہری ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے جائے وقوع پر پہنچ کر روایتی معائنہ کیا اور موقع سے پانچ خول قبضے میں لیے۔ مقتولین کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کر کے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس تماشائی بن کر مقامی شہریوں سے سوالات کرتے رہے۔ اس موقع پر پولیس افسر شہریوں سے کہنے لگا کہ اپنی جان و مال کی خود بھی حفاظت کیا کریں تاکہ حملہ آور کامیاب نہ ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں