میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 5 بڑے نالوں کے اطراف 87ہزار گھر،572فیکٹریز قائم ہیں

کراچی میں 5 بڑے نالوں کے اطراف 87ہزار گھر،572فیکٹریز قائم ہیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت ذرائع کے مطابق شہر کے 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف 87 ہزار گھر اور 572 فیکٹریز اور صنعتی تجارتی یونٹس غیر قانونی طور پر قائم ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، ذرائع سندھ حکومت کے مطابق5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف 87 ہزار گھر تعمیر ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ برساتی نالوں سے متصل بیشتر رہائشی مکانات غیر قانونی ہیں، سب سے زیادہ تعمیرات گجر نالے کے اطراف میں ہیں۔ گجر نالے کے اطراف 5 ہزار 961 مکانات قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق گجر نالے پر 41 ہزار 581 غیر قانونی رہائشی ہیں، گجر نالے پر 2 ہزار 412 کمرشل تعمیرات بھی غیر قانونی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ 5 بڑے نالوں کے اطراف 572 فیکٹریز اور صنعتی تجارتی یونٹس ہیں۔ 12 کلو میٹر طویل اورنگی نالے پر 380 فیکٹریاں تعمیر کی گئی ہیں، اورنگی نالے پر 27 ہزار انفرادی تعمیرات اور 4 ہزار 480 گھر ہیں۔ذرائع کے مطابق محمود آباد ماسٹر پلان کے مطابق چوڑائی قبضوں کے بعد کم ہوچکی ہے، محمود آباد نالے پر 156 کمرشل تعمیرات، 1 ہزار 49 مکانات اور 5 ہزار 900 دیگر تعمیرات ہیں۔30 کلو میٹر ملیر ندی پر 12 ہزار 336 مختلف تعمیرات اور 19 سو 96 مکانات ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کے لیے متبادل پلان بنایا جا رہا ہے، غیر قانونی غیر رہائشی تعمیرات کو گرا دیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں