میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے کی کوشش کرنے والا بھکاریوں کا گروہ پکڑا گیا

عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے کی کوشش کرنے والا بھکاریوں کا گروہ پکڑا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے کی کوشش کرنے والے بھکاریوں کا گروہ گرفتار کر لیا ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیر پورٹ پر کارروائی کی۔ بھکاریوں کے گروہ میں معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودیہ لیکرجاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے، گرفتار افراد میں 8 خواتین، چار مرد اور 4 بچے شامل ہیں جن کا تعلق کسووال سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں