میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کے الیکٹرک کی شامت

مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کے الیکٹرک کی شامت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اپنا سستا بجلی کا پلان جلد نیپرا کو جمع کرائے۔بدھ کونیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی جبکہ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ، کے الیکٹرک حکام اور امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پیش ہوئے۔کے الیکٹرک نے درخواست اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔دورانِ سماعت کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ تقریبا 98 پیسے فی یونٹ بنتا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے زیادہ صلاحیت والے پلانٹ کم چلائے۔کے الیکٹرک کے سی ایف او عامر غازیانی نے کہا کہ ہمیں گیس کم پریشر پر ملی، ہم تمام ادائیگیاں بر وقت کر رہے ہیں، سوئی سدرن گیس پریشر کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ متعدد بار کہا ہے کہ سوئی سدرن سے گیس فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں، یہ معاہدہ کر لیں ورنہ ہم کے الیکٹرک کے پیسے کاٹنے شروع کر دیں گے، گیس فراہمی سے متعلق معاہدوں کو حل کریں۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ سوئی سدرن کا بورڈ معاہدہ کرنے کو تیار نہیں۔ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ صارفین کے الیکٹرک کے فیول کے مسائل کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟ 2012 سے صارفین بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ یہ گیس فراہمی سوئی سدرن نے کرنی ہے۔امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نیپرا کراچی میں سماعت کیا کرے، بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، لیاری میںگذشتہ روز بجلی بند رہی، ان صارفین کا کیا قصور ہے جو بجلی کا بل دیتے ہیں؟۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں نیپرا نے 29 لاکھ صارفین کے لیے چھوٹا سا دفتر بنایا ہوا ہے، بتائیں اتھارٹی نے ہمیں کبھی کوئی ریلیف دیا؟ نیپرا اتھارٹی ہے یا حکومت کا ذیلی ادارہ؟۔کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سماعت فیول ایڈجسٹمنٹ کی تھی اس لیے متعلقہ لوگ موجود نہیں۔ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے تھا کہ صارفین سماعت میں آئیں گے، کے الیکٹرک جواب دے لیاری میں بجلی بند کیوں ہوئی؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں