میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرن لیگ نے پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا،فوادچودھری

صدرن لیگ نے پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا،فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے طویل پریس کانفرنس کی اور اس دوران انہوں نے مسلسل جھوٹ بولا۔عدلیہ سے اپیل ہے شہباز شریف کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا رکن بنایا جائے گا اور اس کے بارے میں وزارت قانون اور پارلیمانی امور غور کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ میں کیس کا آغاز حکومت کے کہنے پر نہیں ہوا تھا، 2 سال تک جاری تحقیقات ذوالفقار احمد نام کے ایک فرنٹ مین کے نام پر ہوئی اور سلمان شہباز اور ذوالفقار احمد کے اکاونٹس کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اپنے طور پر تحقیقات کیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دوران انہوں نے ہماری حکومت کے ایسٹ ریکوری یونٹ (اے ایس یو)سے بھی مدد طلب کی تھی’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس کیس کو شروع کرنے میں حکومت پاکستان کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور نہ ہی اس میں شہباز شریف شامل تھے’۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خلاف ہمارے ملک میں مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہیے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘لمبی فہرست ہے ان لوگوں کی جن کے پاس اربوں روپے موصول ہوے، آج ملک میں مہنگائی ہے، ہم پریشان ہیں کہ ڈالر کدھر گیا یہ ان ہی وجوہات سے ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ سب بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں جو دستاویزات پر ہیں، اس کے علاوہ 7 ارب 32 کروڑ روپے کا ریفرنس بھی نیب میں موجود ہے’۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ‘نصرت شہباز کے اکاونٹ میں 26 جعلی ٹی ٹیز آئین جو 19 لاکھ ڈالر کی تھیں، حمزہ شہباز کے اکانٹ میں 23 جعلی ٹی ٹیز آئیں جو 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تھیں، اس کے ساتھ انہیں 29 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوے، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 127 جعلی ٹی ٹیز آئیں جو ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی تھیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کہا گیا کہ نیب کے سلیم شہزاد نے این ایس اے کا وزٹ کیا، یہ ایک کورس تھا جس میں برطانوی حکومت نے نیب اور ایف آئی اے کے افسران کو بلاکر ایک وائٹ کالر کرائم کے خلاف تربیت دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں