کراچی میں اربن فلڈنگ کاخطرہ ، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا کم دبا ڈپریشن اور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان سے متعلق نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دبا بھارتی شہر گجرات کے جنوب میں موجود ہے، اور یہ کل تک بحیر عرب پہنچ جائے گا۔موسمیات نے کہا ہے کہ بحیر عرب پہنچنے پر امکان ہے کہ ہوا کا کم دبا شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے، سازگار ماحولیاتی صورت حال کی وجہ سے امکان ہے کہ یہ ڈپریشن شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان میں تبدیل ہو جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے نتیجے میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں شدید اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دادو میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔ادھرمحکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹے کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے نتیجے میں آج(جمعہ)سے تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون ہوائیں زیادہ شدت سے داخل ہوں گی اور یہ بھی امکان ہے کہ اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل بارش کے ہیوی اسپیل کاوقت ہے ، اس دوران 35سے40ناٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں۔