میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹہ سسٹم مافیا کا ڈی جی ایس بی سی اے کے خلاف محاذ

پٹہ سسٹم مافیا کا ڈی جی ایس بی سی اے کے خلاف محاذ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

 

مافیا سرغنہ شہزاد آرائیں کے غیر قانونی کاموں
کی فائلوں پر دستخط سے یاسین شر بلوچ کا انکار
کراچی (رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے غیر قانونی کاموں کی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کرنے لگے۔ پٹہ سسٹم مافیا ڈی جی یاسین شر بلوچ کے تیزی سے بدلتے ہوئے رویئے سے سخت پریشان ہوگئی، پٹہ سسٹم مافیا نے ڈی جی یاسین شر بلوچ کے خلاف محاذ بنانا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سابق ڈائریکٹر جنرلوں کی طرح پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے غیر قانونی کاموں کی فائلوں پر آنکھ بند کرکے دستخط کرنے سے موجودہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے صاف انکار کردیا ۔اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کی جانب سے سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کا تبادلہ ایس بی سی اے سے اس لئے کرایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے آخری دور میں پٹہ سسٹم مافیا سے دوریاں اختیار کرلی تھیں اور وہ شہزاد آرائیں کے پٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئے تھے جس کے بعد شہزاد آرائیں اور فیصل میمن کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر گریڈ 21 کے افسر یاسین شر بلوچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل قبول کرنا پڑا ۔ پٹہ سسٹم کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ پٹہ سسٹم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کی جانب سے عہدہ کا چارج لینے کے بعد جب انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات کو سمجھنا شروع کیا تو ان پر حقیقت کھلی کہ ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا ڈائریکٹر جنرل کو اپنی کرپشن کیلئے استعمال کرتا ہے جس پر یاسین شر بلوچ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ یاسین شر بلوچ نے پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی جانب سے غیر قانونی کاموں کی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈی جی یاسین شر بلوچ کی جانب سے پٹہ سسٹم مافیا کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ صرف قانونی طریقے سے مکمل فائل کو پورے مطالعے کے بعد دستخط کریں گے۔ انہوں نے پٹہ سسٹم پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اپنی سروس کے آخری دنوں میں اپنے اوپر کرپشن کے الزامات لگاکر اپنی سروس فائل خراب نہیں کرسکتے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ ماضی میں پٹہ سسٹم مافیا کی یہ پریکٹس رہی ہے کہ وہ ڈی جی ایس بی سی اے سے اپنے خاص کارندوں کو بھیج کر دستخط کرالیا کرتے تھے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کی جانب سے اپنی حکمت عملی بنانے کے بعد پٹہ سسٹم مافیا سخت پریشان ہے۔ اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا نے نئے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کے خلاف محاذ بنانا شروع کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا نے اپنے خاص کارندے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد ناریجو کو ڈائریکٹر جنرل کا پرسنل اسٹاف آفیسر (PSO) لگایا لیکن ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے اپنے پی ایس او کو بھی محدود کردیا ہے تاکہ ان کے دفتر میں ہونے والی سرگرمیوں سے پٹہ سسٹم بے خبر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں