میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری،ڈالرکے جھٹکے کے بعدکویتی دینارکادھوبی پٹرا

پاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری،ڈالرکے جھٹکے کے بعدکویتی دینارکادھوبی پٹرا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کویتی دینار ملک میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی کرنسی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کویتی دینار اس وقت پاکستان میں ٹریڈ ہونے والی سب سے مہنگی کرنسی ہے، جس کی قیمت 500 روپے سے زائد ہے۔ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کے باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک کویتی دینار کی قیمت 563 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ کویتی دینار کے بعد عمانی ریال پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والی دوسری مہنگی ترین کرنسی ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں ایک عمانی ریال کی قیمت 441 روپے ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر172روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدر کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.95روپے سے بڑھ کر170.60روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.70روپے ہو گئی۔ اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت171.60روپے سے بڑھ کر172روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر قیمت خرید 199.50 روپے اور قیمت فروخت201روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1.80روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے گھٹ کر232روپے اور قیمت فروخت 235.80روپے سے گھٹ کر234روپے پر آ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں