چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات بر آمد
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
چونیاں کے علاقہ انڈسٹریل ایریا سے ایک اور بچے کی باقیات بر آمد ہوئیں، اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچوں کی تعداد 5ہوگئی۔ پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملنے والی باقیات امیر حمزہ کی ہیں جبکہ مقامی پولیس نے بتایا کہ جب تک ڈی این اے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ملنے والی باقیات کس کی ہیں، ملنے والی باقیات سابقہ کرائم سین سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے سے ملیں۔ مقامی پولیس نے کرائم سین کو مکمل بند کر دیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔