میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے18 لیگی ا رکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے18 لیگی ا رکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 18ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا ۔ اسپیکر نے مسلم لیگ ن کے ارکان پر پندرہ نشستوں کے لئے ایوان میں داخلہ کی پابندی عائد کر دی ۔ میاں عبدالرئوف، سمیع اللہ خان، ملک محمد وحید، عظمیٰ بخاری کو اجلاس کی پندرہ نشستوں میں شرکت کے لئے معطل کیا گیا۔اس کے علاوہ صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النسا اعوان، ذیشان رفیق، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، محمد افضل، عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا، سنبل مالک حسین بھی معطل کردیئے گئے ۔اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عمران خاں کو نااہل کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کر رہے تھے، متعلقہ افراد نے قرار داد پیش کرنے کے دوران تحریک انصاف قیادت کے خلاف نازیبا نعرہ بازی کی۔ قرارداد جب پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کر کے ایوان کا ماحول خراب کیا۔خیال رہے کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے پر سپیکر نے ارکان اسمبلی کی شکایت پر 18لیگی ارکان کو معطل کیا جبکہ لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں