میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ کو گرفتار کیا تب بھی وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ،نثار کھوڑو

مراد علی شاہ کو گرفتار کیا تب بھی وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ،نثار کھوڑو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو بھی وہ وزیر اعلی رہیں گے ۔کراچی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد ہی سندھ کو توڑنے کے لیے ہے ۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ا سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی باتیں قبل ازوقت ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی جارہی ہیں۔مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے ۔وزیر اعظم کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے نثار کھوڑو نے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق گفتگو نہیں کی، عمران خان نے کہا تھا مودی آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں