سندھ بلڈنگ،لیاقت آباد کی تنگ گلیوںخطرناک تعمیرات
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
لیاقت آباد میں خطرناک ترین عمارتوں کی تعمیر کے لیے سابق انسپکٹر ضیاء کالا کو اختیارات سونپ دیے گئے ، ضلع وسطی میں پٹہ سسٹم حاصل کرنے کے بعد موصوف نے سسٹم کے نام پر پیدا گیری شروع کردی ہے ، سسٹم کے نام پر فی پلاٹ لاکھوں روپے وصولی کرکے بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق پرائیوٹ بیٹر ز نے بلڈنگ افسران کی ذمہ داری سنبھال لی ، علاقے کا انفراسٹریکچر تباہ ہے ، کمزور بنیاد والی مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر جاری ہے ، لیاقت آباد پلاٹ نمبر 5/815 ، 7/523 اور 8/569 پر ناجائز تعمیرات جاری ہیں جبکہ 16/26 سی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ۔