میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ حسینہ کے دور میں 600سے زائد جبری گمشدگیاں

شیخ حسینہ کے دور میں 600سے زائد جبری گمشدگیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بنگلہ دیش کے نئے حکام نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت میں سیکورٹی فورسز کے ذریعے جبری گمشدگیوں کے سینکڑوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کیا کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے دور اقتدار میں بدنام زمانہ ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) نیم فوجی دستہ تھا جس پر متعدد حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے اور امریکا نے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کی بنیاد پر نیم فوجی دستہ پر پابندی لگائی تھی۔ ۔ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال کہا تھا کہ 2009 میں حسینہ کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 600 سے زائد جبری گمشدگیاں کی ہیں اور تقریبا 100 لاپتا ہیں۔حراست میں لیے گئے افراد میں سے اکثر کا تعلق حسینہ کی حریفوں، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت جماعت اسلامی سے تھا۔حسینہ واجد کی حکومت نے ان الزامات کی مسلسل تردید کی اور دعوی کیا کہ لاپتا ہونے والوں میں سے کچھ یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران بحیرہ روم میں ڈوب گئے تھے۔ایک حکومتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج معین الاسلام چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی)سمیت دیگر نیم فوجی پولیس یونٹوں کی بھی تحقیقات کرے گی۔اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کا کہنا تھا کہ RAB اور BGB دونوں فورسز کے پاس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ریکارڈ ہیں، جن میں جبری گمشدگیاں اور تشدد اور ناروا سلوک شامل ہیں۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کی جانب سے کام شروع کرنے کا حکم دینے والے کمیشن کے پاس اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 45 کام کے دن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں