ڈالر مزید مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 322 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔