میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کو 3سو ارب کیا 3 سو روپے بھی نہیں دیں گے،فیصل واوڈا

سندھ حکومت کو 3سو ارب کیا 3 سو روپے بھی نہیں دیں گے،فیصل واوڈا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ میں اداروں اور کاموں پرپیسہ خرچ کریں گے، سندھ حکومت کو 300ارب کیا 300روپے بھی نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں12سال سے حکومت ہے سندھ حکومت بتائے12سال میں انہوں نے کیاکام کرایا؟ دل بڑا کر کے آگے بڑھ رہے ہیں اور سندھ کے عوام کی مدد کر رہے ہیں، اٹھارویں ترمیم اورصوبائی خودمختاری کے باوجودکام کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی معاونت کررہے ہیں پھربھی تنقیدکی جارہی ہے،سندھ کیلئے وفاق کی جانب سے فنڈز دیئے جارہے ہیں اگر سندھ کے مسائل ختم ہوگئے تو پی پی کی سیاست ختم ہوجائے گی، سندھ میں مسائل کاحل ممکن ہے لیکن مسئلہ نیت کاہے، ساراکریڈٹ سندھ حکومت لے لیکن سندھ میں کام کرائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا وژن ہے جو پرفارمنس دے گاوہ عہدے پر برقرار رہے گا پہلے دن سے وژن ہے جوپرفارمنس نہیں دی گاہٹادیاجائے گا ہماری حکومت میں عہدوں کیلیے دوستیاں نہیں نبھائی جاتی، آئی جی لگایااس کی تمام خواہشات تونہیں مانی جائیں گی، آئی جی کہتاہے سی سی پی اوقبول نہیں توکیااس کی بات مانیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افسران کی تعیناتی کا اختیارحکومت کے پاس ہے جسے چاہے لگائے، آئی جی کی خواہشات پرتوافسران کی تعیناتیاں نہیں کی جاسکتیں، سی سی پی اوکوحکومت نے تعینات کیا آئی جی نے تونہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں