میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹوٹی دیوارکٹے سرئیے ، سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت، ذمہ دار نشے باز

ٹوٹی دیوارکٹے سرئیے ، سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت، ذمہ دار نشے باز

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ناظم آباد انڈر پاس پر سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت کی وجہ نشے کے عادی افراد نکلے۔ نشہ کرنیوالے بورڈ روکنے کے لیے لگائے گئے سریے کاٹ کر لے گئے تھے۔ پولیس نے شہری حکومت کو ذمہ دار قرار دے کر مقدمہ تو درج کرلیا مگر اس کے بعد اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔نشے کے عادی افراد کی چوری نے ایک جان لے لی ایک شخص زخمی ہوا۔۔۔ ناظم آباد انڈر پاس میں گرے سائن بورڈ تلیدب کردم توڑنیوالا شخص چار بچوں کا باپ تھاجو رحیم یار خان سے روزی کمانے آیا تھا۔۔ شہری حادثہ پر خوف کا شکار ہیں نشے کے عادی افراد کی شہر کیانفرااسٹرکچر پر بلاخوف و خطر یلغار جاری ہے۔۔ گٹر کے ڈھکنوں کے بعد اب جہاں بھی ہاتھ صاف کرنا ہو کرجاتے ہیں۔۔صورت حال پر شہری تشویش کا شکار ہیں واقعہ میں جاں بحق شخص کی میت اس کے آبائی علاقے روانہ کردی گئی پولیس سٹی گورنمنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی آگے نہیں بڑھا سکی۔۔ جبکہ شہری حکومت نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیا ہے۔۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں