میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے سارا بوجھ عوام پر ڈالے جانے کا خطرہ

گیس سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے سارا بوجھ عوام پر ڈالے جانے کا خطرہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پلان منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ پیٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سبسڈائز انڈسٹری کیلئے بھی سبسڈی کا خاتمہ اوراضافے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت دوسرے جائزے سے قبل قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں